آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آصف کی لانگ جمپ، انٹرنیشنل اولمپیئن بھی فین ہوگئے

آصف کی لانگ جمپ، انٹرنیشنل اولمپیئن بھی فین ہوگئے


ٹھٹھہ کے نوجوان کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی ہیرو کے فین ہوگئے۔

بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے،گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانےوالے اورنہر کو پارکرنیوالے آصف کو ایتھلیٹک فیڈریشن نے لاہوربلالیا۔

ٹھٹھہ کے نوجوان کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، آصف 11 موٹر سائیکلوں پر سے ایسے جمپ لگاتا ہے جیسے یہ کوئی چیلنج ہی نہ ہو۔

آصف نہر کو بھی چھلانگ لگا کر پار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو اولمپیئن بھی مداح ہوگئے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس نے آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے،انہوں نے آصف کو دل کھول کرداد دی۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلا لیا ہے، اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ آصف کے ٹرائلز لیے جائیں گے تاکہ اسے ملک کا نام روشن کرنے کا موقع مل سکے۔

لانگ جمپ لگانے کے شوقین آصف کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ دو سال سے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے اور اب لاہور جاکر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کاکہنا ہے کہ نوجوان میں ٹیلنٹ ہے، امید ہے آصف اپنے ملک اور والدین کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید