• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھی ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 900 ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوی سی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونےکی قدر 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 224 روپے ہے۔

صرافہ ایسوی سی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 1975 ڈالر برقرار ہے۔

تازہ ترین