• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹک ٹاک آپریشنز سے امریکا کوخاطرخواہ حصہ ملنا چاہیے‘


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق کوئی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایپ پر پابندی لگانے کی دھمکی دے دی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ملک میں ہونے والے ٹک ٹاک آپریشنز کی قیمت کاخاطر خواہ حصہ ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 15 ستمبر تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وہ امریکا میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادیں گے۔

ٹرمپ کی جانب سے چینی کمپنیوں کے خلاف اقدام کے بعد ایپ کی ملکیتی کمپنی بائٹ ڈانس پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

امریکی صدر نے مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس سے ایپ کے حصص خریدنے کے معاملے میں حکومت کو خاطر خواہ حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا ایک بڑا حصہ امریکا کو ملنا چاہئے، ایسا اس کی فروخت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اب تک ان کے علاوہ کسی نے نہیں سوچا، انہیں لگتا ہے کہ یہ طریقہ بہت مناسب ہے، ٹک ٹاک کے امریکا میں 8 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

تازہ ترین