• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سوفٹ کا ٹک ٹاک خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مائیکرو سوفٹ کا ٹک ٹاک خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

مائیکرو سوفٹ اور ٹک ٹاک کے درمیان خریداری کے معاہدے کو کل حتمی شکل دی جانی تھی۔

امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹک ٹاک کو چین جاسوسی کےلیے استعمال کرسکتا ہے جبکہ ٹک ٹاک کی کمپنی نے الزام کی تردید کردی ہے۔

دوسری طرف کمپنی نے امریکا میں مزید 10ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔

اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کےصارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین