• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی محاصرے کو ختم کروانے کے لیے کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی محاصرہ لہولہان وادی کے عوام کی امنگوں کو مفتوح نہیں بنا سکتا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارتی محاصرے کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی نگرانوں کو رسائی دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو ازم کے علمبردار کے طور پر پیپلز پارٹی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف استصوابِ رائے کے ذریعے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن اور ترقی پذیر برِصغیر کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا۔

تازہ ترین