• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مونس الٰہی کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیب لاہور نے ق لیگ کے رہنما چودھری مونس الٰہی کی جائیداد کا ریکارڈ 7 اگست کو طلب کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد کے نام خط میں نیب نے مونس الٰہی کی جائیداد سے متعلق انکوائری کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد کو خط میں ہدایت کی ہے کہ چودھری مونس الٰہی کی پراپرٹی کا تمام ریکارڈ لیکر سات اگست کو دوپہر دو بجے انویسٹی گیشن ونگ 2 کے روبرو پیش ہوں۔

نیب کے خط میں چودھری مونس الٰہی کی خیراگلی میں جائیداد سے متعلق انکوائری کے بارے میں استفسار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خیراگلی کے مکان نمبر 65 کا ریکارڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نجم عباس کو پیش کیا جائے۔

تازہ ترین