• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال میں جان بوجھ کر کسی کھلاڑی یا آفیشلز پر کھانسنے والے کیلئے ریڈ کارڈ

لندن (پی اے) فٹبال کے رول میکرز اور فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ دوسرے کھلاڑیوں یا میچ آفیشلز پر جان بوجھ کر کھانسنے والے کھلاڑیوں کو سزا کے طور پر ریڈ کارڈ دکھایا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر کھانسنا، اشتعال انگیز، توہین آمیز یا گستاخانہ زبان اور یا اشاروں کے استعمال کی طرح جرم کے زمرے میں آئے گا اور تمام جرائم کی طرح ریفری آفنس کی حقیقی نوعیت کے بارے میں فیصلہ دے گا۔ یہ گائیڈنس گلوبل کورونا وائرس پینڈامک کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ اگر یہ واضح طور پر حادثاتی ہوا ہے تو پھر ریفری کوئی کارروائی نہیں کرے گا اور اگر دوسرے کھلاڑیوں سے خاصے فاصلے پر کھانسی آئی ہے تو بھی کارروائی نہیں ہوگی۔ تاہم جہاں بہت قریب واضح طور پر آفنس ہوا ہے تو پھرریفری ایکشن لے سکتا ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے گراس روٹ فٹبال کیلئے بھی گائیڈنس جاری کر دی ہیں، جن پر فوری اطلاق ہوگا۔ ایک دستاویز میں اس نے لکھا کہ اگر واقعہ میرٹ کے اعتبار سے باہر بھیجنے کیلئے زیادہ شدید نہیں ہے تو نامناسب رویے پر کاشن جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ریفریز کو معمول کی کھانسی پر سزا دینے پر غور نہیں کرنا چاہئے اور ایکشن کو صرف اسی صورت میں سپورٹ کیا جا سکتا ہے جب یہ بالکل واضح ہو کہ اس کا اقدام کسی اور کے خلاف تھا۔ پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ کے قواعد میں کوئی تحریری ہدایت موجود نہیں ہے اور سزا کے حوالے سے ریفری کی صوابدید پر انحصار ہوتا ہے۔

تازہ ترین