• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی والے اہل ہوتے تو NDMAکو کراچی نہ بھیجنا پڑتا‘ شہبازگل

اسلام آباد (آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے اہل ہوتے تو این ڈی ایم اے کو کراچی نہ بھیجنا پڑتا‘ جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملیٍ میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا؟ ۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں ۔

‘چند ملی میٹر بارش کے بعد کے حالات آپ کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں اپنے دور میں چینی 125 روپے کر کے مال بنانے والے آج چینی کی قیمت پر شکوہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین