• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجپائی : نوجوان کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی ، تین ملزمان گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پنجپائی کلی محمدخیل میں نوجوان کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پنجپائی کلی محمد خیل میں عید کی شب کو مسلح افراد نے ایک نوجوان ثنا اللہ مشوانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں لاش کو کنویں میں پھینک کر فرار ہوگئے عید کی صبح اہل خانہ کی تلاش پر نوجوان ثنا اللہ مشوانی کی لاش کو کنویں سے نکال کر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تین ملزمان عبداللہ اور حبیب اللہ اور محمددین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قتل میں ملوث تین دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں
تازہ ترین