• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکے، تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، سفارتی حکام

بیروت میں پاکستانی سفارتی حکام سے جیو نیوز کا رابطہ ہوا ہے۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک پاکستانی شہری کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کو بلڈنگ کا ٹوٹا ہوا شیشہ لگا ہے۔ تمام پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیے: لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے


حکام کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دھماکے سے سفارتخانے کے ایک حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستانیوں کی خیریت سے متعلق سفارتی حکام نے بتایا ہے کہ بیروت میں چھ سو کے قریب پاکستانی مقیم ہیں، زیادہ تر پاکستانی بیروت کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، پاکستانی جن علاقوں میں رہائش پذیر ہیں وہ بندرگاہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

بیروت میں پاکستانی سفارتخانے نے ہاٹ لائن نمبر 0096176866609 بھی جاری کیا ہے۔

تازہ ترین