• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیکیورٹی گارڈ ہلاک، 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 6 میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ گلستانِ جوہر سے پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے بلاک 6 میں سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کا واقعہ جس گلی میں پیش آیا اس کے دونوں کونوں پر چوکیاں بنی ہیں۔

ایک کونے پرجاں بحق شکیل تعینات تھا جبکہ دوسری چوکی پر دوسرا سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا جس نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ شکیل کی چوکی میں آیا تو وہ زمین پر گرا ہوا تھا اور اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا، جبکہ قریب ہی گولی کا ایک خول بھی پڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے سیکیورٹی گارڈ سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی طور پر واقعہ اپنے ہی اسلحے کے اتفاقیہ طور پر چلنے سے گولی لگنے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ساتھی گارڈ ہلاک کر دیا، ملزم گرفتار

ادھر گلستانِ جوہر میں پولیس نے شہری سے لوٹ مار میں مصروف 2 اسٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان عبداللّٰہ اور زاہد عادی جرائم پیشہ ہیں اور حال ہی میں جیل سے آئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان ملا ہے۔

تازہ ترین