• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں بند تعلیمی اداروں کو 15ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام وزرائے تعلیم کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15ستمبر کو ہی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متفقہ فیصلےکی روشنی میں سندھ میں اسکول 15ستمبر سے ہی کھلیں گے۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں کے پی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے اسکول کھولنےکی تجویزدی گئی تھے۔

ترجمان وزیرتعلیم سندھ کے مطابق کے پی حکومت کی تجویز کو دیگر تمام صوبوں نے مسترد کر دیا، 15 ستمبر سے قبل کسی کو اسکول کھولنے کی اجازت نہیں۔

ترجمان وزیرتعلیم سندھ کے مطابق 15 ستمبر سے قبل اسکول کھولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

تازہ ترین