• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 145 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 66 ڈالر بڑھ کر 2041 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین