• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں کشمیر، لداخ، جوناگڑھ، سرکریک اور سیاچن پاکستان کا ہے، بابر اعوان


وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ جموں، کشمیر، لداخ، جونا گڑھ، سرکریک اور سیاچن پاکستان کا ہے۔

یوم استحصال کشمیر پر سینیٹ آف پاکستان میں خصوصی اجلاس ہوا، جس سے بابراعوان، مشاہد حسین سید، سراج الحق، شیری رحمٰن و دیگر نے خطاب کیا۔

بابر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان کا اصل سیاسی نقشہ کابینہ نے کل متفقہ طور پر منظور کیا ہے جو جلد ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ نریندر مودی قاتل اور آر ایس ایس فاشسٹ جماعت ہے، مسئلہ کشمیر پر 70 فیصد جنگ اب میڈیا، پارلیمانی ڈپلومیسی یا قانونی ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی بقا کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم کشمیر کا ساتھ دیں۔

انہوں نے دوران تقریر بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا زبردستی کا قبضہ کیا گیا ہے، استحصال نرم لفظ ہے ہمارا جذبہ تو اس سے کہیں زیادہ ہے۔

تازہ ترین