• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحصال نرم لفظ ہے، ہمارا جذبہ تو اس سے زیادہ ہے، شیری رحمٰن

سابق سینیٹر شیری رحمٰن کا یوم استحصال سے متعلق کہنا ہے کہ استحصال نرم لفظ ہے ، ہمارا جذبہ تو اس سے زیادہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا زبردستی کا قبضہ کیا گیا ہے، بھارت نے بھی آزاد کشمیر کو اپنے سیاسی نقشے میں لے لیا ہے، یہ کشمیری شناخت، حق خود ارادیت کا معاملہ ہے، ہماری سوچ کو بین الاقومی سطح پر جانا چاہیے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ او آئی سی کے بارے میں بات نہیں کروں گی، مغرب سے اپیل کرتی ہوں، مسلم اُمّہ میں ملیشیا، ترکی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کشمیریوں کے لیے بہت سخت رہا، وہ کرفیو میں رہے، بھارت نے کورونا کی آڑ میں کشمیر میں میڈیا پر قدغن لگائی گئی، یہ بھارت کا کیسےاندرونی مسئلہ ہے؟

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ مودی نے منشور میں کہا تھا کہ کمشیر کا خصوصی درجہ ہٹائیں گے، کشمیری عوام کے ردعمل سے بھارت سرکار سکتے میں چلی گئی۔

تازہ ترین