بھارتی شہر ممبئی میں تیز ہواؤں سے بندرگاہ پر کھڑی تین کرینیں گر گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کرینیں گرنے کا حادثہ ممبئی کی جواہر لعل نہرو بندرگاہ پر پیش آیا۔
بندرگاہ حکام کے مطابق موسلا دھار بارشیں اور طوفانی ہوائیں کرینیں گرنے کا سبب بنیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وشاکاپٹنم کے شپ یارڈ میں کرین گرنے سے 11 مزدور ہلاک
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم کے شپ یارڈ میں کرین گرنے سے 11 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی حکام کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب نئی کرین آزمائش کے دوران گر گئی۔
حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 شپ یارڈ اور 7 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔