آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہرہ کا بیروت سے اظہارِ ہمدردی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔

بیروت میں بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں میں اموات کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔ شہر میں دو ہفتوں کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دنیا بھر سے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے جن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل ہیں۔

پاکستانی اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لبنانیوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیروت شہر کے فضائی منظر کی ایک امیج شیئر کی جس میں ٹوٹے دل کی ایموجی کے ساتھ ’بیروت‘ لکھا ہے۔


اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ میرا یہ پیغام سب سے پیارے لوگوں کے لیے ہے جن سے میں ملی ہوں۔

ماہرہ خان نے بیروت سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا اور ان کے لیے دعا بھی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید