• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1389 نئے مریضوں کی تصدیق

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1389 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 824 ہوگئی ہے ۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 36 افراد  انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں انتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 20 تک ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 1626 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 314 ہوگئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار 529 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 4 ہزار 686 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 80 ہزار 922 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 369 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 36 ہزار 921 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین