جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پچھلے تین چار سالوں سے حیلے بہانوں سے ٹالے جارہے ہیں، بیوروکیسی تمام تر چیزوں کو لے کر چل رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں درخت کاٹنے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنا کہ 40 ہزار درخت لگادیے بےوقوف بنانے والی بات ہے، یہ کیا بات ہوئی کہ آپ درخت کاٹ دیں اور اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں لگادیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کے آرڈیننس کو منسوخ ہونا چاہیے، 15 فروری کو الیکشن ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ غیر جمہوری غیر آئینی ہے، پنجاب کے قانون میں ہے کہ یوسی چیئرمین بھی براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں غیر جماعتی الیکشن ہوگا، اس کے بعد یہ سینیٹ کی طرح منڈیاں لگائیں گے کہ لوگوں کو کسی پارٹی میں لے جائیں۔یہ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون کو تبدیل ہونا چاہیے، پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروایا جائے۔