• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کئی بار بھڑک اٹھے اور دعویٰ کردیا کہ امریکا میں کورونا وائرس قابو میں ہے۔

انٹرویو کے دوران جب ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکا میں کورونا سےہلاکتوں پر سوال کیے گئے تو وہ بولے ’یہ سچ ہے کہ اب بھی لوگ مررہے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی ہر ممکن کوشش نہیں کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں اموات دنیا بھر اور یورپ کے مقابلے میں کم ہیں، جب رپورٹر نے ان سے کہا آبادی کے تناسب کے طور پر امریکا میں اموات جرمنی اور جنوبی کوریا سے کہیں زیاد ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا آپ ایسا نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس قابو میں ہے، یہ اتنا ہی قابو میں ہے، جتنا آپ اس پر قابو پاسکتے ہیں۔

امریکی صدر سے نسل پرستی اور پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کے قتل پر بھی سوال ہوا۔

ٹرمپ اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفید فام افراد بھی تو پولیس کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔

دوران انٹرویو ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں میل ان ووٹنگ کی مخالفت کردی۔

انہوں نے کہا کہ روس کی طرف افغانستان میں امریکی افواج پر حملوں کےلیے طالبان کو انعامات دینے کی اطلاعات جعلی خبریں تھیں، تاہم یہ سنا ہے کہ روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

تازہ ترین