• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر ظالمانہ حکمت عملی نے مودی کو بے نقاب کیا، بھارتی صحافی


بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ کشمیر پر ظالمانہ حکمت عملی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بے نقاب اور اُن کی حکمت عملی کی خامیوں کو نمایاں کردیا ہے۔

برطانوی اخبار کے لیے آرٹیکل میں ارون دھتی رائے نے لکھا کہ امریکا نے بھی عراق جنگ میں ایسا نہيں کیا تھا جو مودی سرکار نے کشمیر کے ساتھ کر رکھا ہے۔

اپنی تحریر میں ارون دھتی رائے نے لکھا کہ مقبوضہ وادی میں ایک سالہ لاک ڈاؤن نے خطے کی ثقافت مٹانے کے علاوہ کچھ نہيں کیا۔

ارون دھتی رائے نے کہا کہ پانچ اگست کو بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے ساتھ جو کیا، اس پر دنیا کورونا کے تناظر میں توجہ نہیں دے سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مواصلات منقطع کرکے زندگی محصور کردی گئی، کرفیو لگادیا گیا۔

بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ عوام کو ڈاکٹروں اور اسپتالوں تک بھی رسائی نہيں، روزگار، کاروبار، اسکول سب بند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مہینوں سے لوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ نہيں، ایسا تو امریکا نے بھی عراق جنگ میں نہيں کیا تھا۔

تازہ ترین