• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر مودی نے حلف کی خلاف ورزی کی، اسد اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے، اس کے باوجود نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دن جمہوریت اور سیکیولرازم کی شکست اور ہندوتوا کی کامیابی کا دن ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

تازہ ترین