• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس، کشمیری شہدا اور زخمیوں کے لیے دعا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بدھ کو نصف گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے رکن شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے شہیداورزخمی ہونے والوں کے لئے دعاکروائی جائےپی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی نے کہا کہ دعاکی جائے کہ کشمیریوں کو بھارتی قبضے اورمظالم سے نجات ملے۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا درد ہمارے دل میں بھی موجود ہےدعا کی جائے کہ ہم اپنی آنکھوں سے کشمیر کی آزادی دیکھیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران مرنے والوں کے لیے بھی دعا کرائی جائےایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین نے کنورنوید جمیل کے لئے دعاکی درخواست کی ایوان میں بھارتی جارحیت سے کشمیری شہدا اور زخمیوں کے لیے دعا کی گئی۔

تازہ ترین