• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملیر ٹائون یوسی 11کے سینئر کارکن نہال احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مر حوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ مر حوم نے تنظیم کیلئے محنت اور لگن سے کام کیادریں اثناء مر حوم کی نما ز جنا زہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری، سی او سی کے اراکین، ملیر ٹائون کے ذمہ داران،بلدیاتی پینل اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین