• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستی بم حملے کے باوجود جماعت اسلامی کی ریلی جاری رہی

کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دھماکا،  40 افراد زخمی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت بھارتی ریاستی جبروتشدد کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ”یوم سیاہ“کے سلسلے میں بیت المکرم تا حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر ہونے والی ریلی بھارتی و امریکی ایجنٹوں کی جانب سے دستی بم حملے کے باوجود ریلیجاری رہی،کارکنوں میں زبردست جوش وخروش نظر آیا، رہنمائوں کی جانب سے پرامن رہنے کی تلقین، بیت المکرم تا حسن اسکوائر پیدل مارچ، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی،بم دھماکے میں دودرجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ریلی میں شریک گاڑیوں کے ذریعے فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کروایا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچموں کے علاوہ آزاد کشمیر اور جماعت اسلامی کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

تازہ ترین