• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجابیونیورسٹی اورویٹرنری یونیورسٹی میں ریلیاں

لاہور( خبر نگار)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی اورویٹرنری یونیورسٹی میں ریلیاں نکالی گئیں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ پیش کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا ہے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں یوم استحصال منا یا گیا ۔ دن کی منا سبت سے واک ، سیمینار، دستا ویزی فلم اور شہدا کے ایصال ثواب اور مقبو ضہ کشمیر میں امن و استحکام کے حوا لے سے دعا بھی کروا ئی گئی ۔ واک کی قیادت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ فیکلٹی و انتظا میہ ممبران کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا ۔
تازہ ترین