• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار کو اب بھی اپنے اقتدار میں ہونے کا یقین نہیں‘عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار جس تسلسل کے ساتھ مہنگائی میں مسلسل اضافے کا سبب بنی ہوئی ہے اس منفی طرزعمل کی وجہ سے اس کی غریب کش پالیسیوں کے خدوخال گزرتے وقت کے ساتھ قوم پر واضح ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں جس تیزی سے اضافہ کیا گیا وہ 14اگست پر قوم کیلئے تحفہ ہے۔ حکومتی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ گفتار کے متعین کردہ چندغازی اپنی نااہلی اور سرزد ہونیوالی ناقابل تلافی کوتاہیوں اور غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے میڈیا پر محض رنگ بازی اور غلط اعدادوشمار پیش کرنے میں مصروف ہیں۔تبدیلی سرکار کا سیاسی المیہ ہے کہ دو سال گزرنے باوجود اسے اپنے اقتدار میں ہونے کا یقین نہیں آرہا اس کے نقطہ نظر میں اقتدار صرف اپنے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کا محض ایک ذریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ تبدیلی سرکار عوام کو کسی بھی مد میں ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
تازہ ترین