آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے خون آلود کردیا‘مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر جنت نظیر خطہ ہے جہاںقدرت کی تمام رنگینیا ں بکھری ہوئی ہیں دنیا کی حسین ترین وادی کو بھارت نے خون سے رنگ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم کشمیر یوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حق خودارادیت کی جنگ میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ،مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے چھائونی میں تبدیل کردیا لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ۔انہو ں نے کہا ملک کی ترقی اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کردار اد اکرنا چاہئے کیونکہ اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامناہے جن کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہے۔

کوئٹہ سے مزید