• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے نظام کو چلانے کیلئے جاندار قواعد وضوابط موجود ہیں، ،ڈی ایس ریلوے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل نے کہا ہے کہ ریلوے نظام کو چلانے کے لئے انتہائی مکمل اور جاندار قواعد وضوابط موجود ہیں، ایسے قواعدوضوابط جنھیں ٹرین آپریشن سے منسلک بیک وقت ایک سے زائد ملازمین اور سٹاف اہلکار نظر انداز کریں توہی حادثہ ہو گا، بصورت دیگر ٹرین آپریشنل قواعدکے تحت ٹرین حادثہ ہوہی نہیں سکتا جب تک انسانی غلطی کا عمل دخل نہ ہو، وہ ڈویژنل افسران کے ہمراہ کنڈیاں سے دورٹہ ٹرین آپریشن کے لئے کام کرنے والے تمام شعبوں کے ملازمین اور اور افسران سے گفتگو کر رہے تھے۔ بعدازاں وہ ریلوے ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے علو والی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور چیکنگ کی جس کے بعد وہ پپلاں ریلوے اسٹیشن پہنچنے اسٹیشن پر موجود اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے کے مختلف اسٹاف سے سوالات کئے، بعدازاں انہوں نے نوتک ریلوے اسٹیشن پر اسٹیشن کی عمارت سمیت بتی گودام، بیٹری گودام، ویٹینگ روم کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین