عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا کو ہوم اور انٹرنیشنل سیزن کا شیڈول بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ریاست وکٹوریہ میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچز شیڈول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مین ایرل ایڈنگز نےاجلاس طلب کر لیا ہے ۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اجلاس میں انٹرنیشنل میچز،بی بی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول پر بات کی جائے گی ۔
دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ذرائع کے مطابق ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کو حتمی شکل دینا ممکن نہیں ہے جبکہ ایڈیلیڈ میں ابتدائی طور پر بائیو سیکیور ماحول بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔