• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین قونصلیٹ بارسلونا کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ

بارسلونا (جواد چیمہ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین اور پختون آرگنائزیشن یورپ کے زیراہتمام، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے، بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ تسلط اور لاک ڈائون کو ایک سال مکمل ہونے پر انڈین قونصلیٹ بارسلونا کے سامنے ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مقررین نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم بند اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔ احتجاجی مظاہرہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکاء نے پاکستانی و کشمیر کےپرچم اٹھا کر کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے لگائے، احتجاجی مظاہرے میں حکومتی ہدایات کے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کو ملحوظ رکھا گیا۔

تازہ ترین