• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کی حکومت کو خودمختارتسلیم کیا جائے، امیر قیصر داؤد

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت و ممتاز کشمیری رہنما خواجہ امیر قیصر داؤد ایڈووکیٹ نے دورہ وٹفورڈ کے دوران جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کےلئے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت ، دیگر سیاسی قائدین اور آزاد کشمیر کی گورنمنٹ کو تسلیم کریں اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر کو اپنا وزیر اعظم اور صدر تسلیم کریں ۔انھوں نے سا تھ ہی پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر کی حکومت کو ایک آزاد خودمختار حکومت تسلیم کرتے ہوئے او آئی سی، ترکی، ایران اور چین سے تسلیم کروا کر بھارت کے لئے آئینی بحران پیدا کر دے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو کشمیریوں نےیوم استحصال ،یوم سیاہ ،یوم مذ مت اور یوم عزم کے طور پر منایا، کیونکہ بھارت نےآرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے مقبو ضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جسے کشمیری کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔دریں اثنا انہوں نے یہاں کشمیر ی کمیو نٹی کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بام عروج پر ہے ،موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیا جائے اور حکومت پاکستان و مقبوضہ کشمیر کی سیا سی قیادت آزاد کشمیر کی حکومت کو ایک خود مختارحکومت کے طور پر تسلیم کرے اس اقدام سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا بنیادی حق جلد مل سکتا ہے جو اقوا متحدہ سے عا لمی قراردادں کے ذرئیے تسلیم شدہ ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حل کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، انڈیا کو اب عا لمی سطح پر شکست دینے کے لئے قراردادوں اور بیانات سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اس موقع پر الطاف آگہاروی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین