دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ، قونصل خانے کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہری دفاع کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ڈپلومیٹک ایریا کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی، دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
امریکی قونصلیٹ کے ساتھ برطانوی ہائی کمیشن بھی ہے، جبکہ سعودی عرب اور قطر کے قونصل خانے بھی چند قدم کے فاصلے پر ہیں۔
امریکی قونصل خانے سے پاکستانی قونصل خانہ بھی 700 میٹر کی دوری پر ہے۔