• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے چیئرمین نیب کا مشیر کہلوانے والے شخص کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ مارگلہ پولیس نےجسٹس شہزاد قمر مشیر چئیر مین نیب کہلوانے پر ایک شخص کو رنگے ہاتھوںحراست میں لے لیا ہے جو کبھی موبائل فون اور کبھی سرکاری نمبر سے فون کرکے مختلف بزنس مینوں سے کام کرواتا تھا، صفا گولڈ مال کے مالک کی اسلام آباد میں رجسٹر مرسڈیز گاڑی نمبری AAF/ 777 میں اپنے جعلی سٹاف افسر کے ساتھ پہنچا تھا ،ذرائع کے مطابق پولیس کی پوچھ کچھ میں وہ معافی مانگنے لگا اور اپنے آپ کو امریکہ کا جسٹس ظاہر کرنے لگا ،موصوف نے پولیس کے سامنے ملک ریاض حسین اور شاہد قریشی سے بھی کچھ وصولی کرنے کا اقرار کیا ہے ، مبینہ طور پر یہ شخص گینگ کی صورت میں ایک مدت سے کئی شہروں میں اور بیرون ملک وارداتیں کر رہا تھا مگر آج رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

تازہ ترین