• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سپر فائن ‘ آٹا‘ سوجی‘ میدہ کی پیکنگ مقرر

اسلام آباد (حنیف خالد) محکمہ خوراک پنجاب نے سپر فائن ‘ آٹا‘ سوجی‘ میدہ کی پیکنگ مقرر کر دی وفاقی حکومت کے گندم اجرائی پالیسی کے متعلق فیصلے و اعلانات زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ عمر حمید نے حکومت پنجاب کو یومیہ اجراء 17سے بڑھا کر 40ہزار ٹن کرنے کا کہا تھا مگر آج تک محکمہ خوراک پنجاب نے اس ہدایت کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں سپر فائن کی دستیابی اور فراوانی نہیں ہوئی۔ حکومت پنجاب نے فلور ملز مالکان کو اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر سپر فائن خیبر پختونخوا‘ سندھ‘ بلوچستان کو فراہم کرنے کی اجازت دے رکھی تھی مگر پنجاب بھر میں سپر فائن دستیاب نہیں تھا۔

تازہ ترین