• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا عثمان بزدار کو طلب کرنا حکمت عملی کا حصہ ہے، رانا ثناءاللہ


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کو جو بل منظور کروانا ہو اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی ہے۔

نیب کا شراب کے غلط لائسنس دینے پر عثمان بزدار کو طلب کرنا حکمت عملی کا حصہ ہے، نیب مریم نواز کو بلانا چاہتا تھا مگر خود کو غیرجانبدار ثابت کرنے کیلئے عثمان بزدار کو بھی نوٹس کردیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ جرنلٹس پروٹیکشن بل میں کوئی مسئلہ نہیں یہ اچھا قانون ہے، فردوس عاشق اعوان کو اعتراض تھا میری وزارت سے متعلق بل ہم نے کیوں پیش کردیا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ صحافیوں کا تحفظ بھی بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

 یہ بل وزارت قانون کو فائنل ڈرافٹ کیلئے بھیجا لیکن اس وقت سے وزیرقانون مصروف رہے ہیں، وزیراطلاعات شبلی فراز کو بھی صحافیوں کے تحفظ کا بل بھیجا ہے کہ اسے پڑھ کر کوئی اضافہ و ترمیم کرنی ہے تو کردیں تاکہ ہم اسے پارلیمانی پراسس سے گزاریں، صحافیوں کے تحفظ کا بل بہت جامع ہے اس میں میڈیا ہاؤسز کے مالکان پر بھی ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں۔

تازہ ترین