اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس میں تمام درخواستیں یکجا کرتے ہوئے وکلاءکو آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو سماعت کے موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیاکہ سپر سیشن کیس کی فہرستیں کہاں ہیں اور ان کی وجوہات کیا ہیں؟ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کارروائی کی وجوہات پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ جوڈیشل ریویو مانگ رہے ہیں مگر پہلے عدالت کو سمت طے کرنے دیں۔