• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

42 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں غائب، 8 ڈاکے، 21 چوریاں

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں 42 موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات، موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ راول ڈویژن میں 11،پوٹھوہارڈویژن میں16 اور صدرڈویژن میں 15 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔ اسلام آباد سے بھی ایک کار اڑا لی گئی۔ تھانہ ائرپورٹ نے اسلحہ کی نوک پرگاڑی چھیننے، تھانہ گوجرخان نے تالے توڑکر 3تولےطلائی زیوارت اور 50ہزار روپے چوری، دو بکریاں چرانے،طلائی زیورات اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے اڑانے،تھانہ صدربیرونی نے موٹرسائیکل، موبائل، 10ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈاور شناختی کارڈ اور کاغذات چھیننے،گھرسے50ہزار روپے اور پانچ تولے طلائی زیورات چوری، گھر کے تالے توڑکر6 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 60ہزارچوری، موبائل اور 5ہزار ہزار کا حامل پرس چوری، تھانہ کینٹ،تھانہ صدرواہ نے دو گاڑیاں چوری،تھانہ ویسٹریج نے ڈیڑھ لاکھ چھیننے،تھانہ واہ کینٹ نے 68ہزار اور موبائل چھیننے،تھانہ گوجرخان نے دوموبائل ،20ہزار شناختی کارڈ کا حامل پر س چھیننے، تھانہ مندرہ نے 3بکریاں چوری، تھانہ روات نے ایک لاکھ 73ہزار ، دو تولے کی انگوٹھیاں،پرفیومز چوری،تھانہ صدربیرونی نے موٹر سائیکل اور 2ہزار چھیننے، خاتون سےموبائل اور5ہزار چھیننے،تھانہ سٹی نے 2لاکھ سے زیادہ رقم چوری ،تھانہ ائرپورٹ نے سات لاکھ اورچھ تولے طلائی زیورات چوری، تھانہ ریس کورس نے موبائل چھیننے،تھانہ گوجرخان کے سامنے سے وکیل کی گاڑی چوری، تھانہ روات نے مختلف واقعات میں 7مویشی چوری، تھانہ کلرسیداں نے 6مویشی چوری کے مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثناء تھانہ ترنول نے کار چوری،ڈھوک پراچہ سے 2مویشی چوری، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے گاڑی ہضم کرنے پر مقدمات درج کر لیے ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین