• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں موجود پاکستانی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں اُنہیں ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو ناراضگی کا اظہار کیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی نمرہ خان آج کل امریکا میں موجود ہیں، نمرہ خان نے امریکا کی کسی مارکیٹ میں پھل اور آئیس کریم کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ۔

نمرہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بےحد خوبصورت اور خوش نظر آ رہی ہیں مگر انہوں نے ماسک، گلوز وغیرہ نہیں پہنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تصایر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’خوش رہنے کا اسٹائل کبھی پرانا نہیں ہوتا۔‘

نمرہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کی خوب تعریفیں کی وہیں کچھ مداح اُن سے ماسک نہ پہننے اور کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر نالاں بھی نظر آئے ۔

نمرہ کے مداحوں کا اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ باقی سب چھوڑیں آپ یہ بتائیں آپ نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔‘

تازہ ترین