• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا ریگل چوک پر نالے کی صفائی کا جائزہ

 سید مراد علی شاہ کا ر یگل چوک پر نالے کی صفائی کا جائزہ
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اوڈین مارکیٹ ریگل چوک میں اندر جاکر نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریگل چوک پر نالے کی صفائی کا جائزہ لیا، اس دوران سید مراد علی شاہ نے مارکیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ماکیٹ والوں نے غیر قانونی ٹوائیلیٹس بنائے ہوئے تھے، ان ٹوائیلیٹس کی وجہ سے نالے کی صفائی کا کام متاثر تھا، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ٹوائیلیٹس بلڈوز کر کے نالے کی صفائی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ابھی تک 70 کچرے کے ٹرکس نکالے گئے ہیں۔

ر یگل چوک پر نالے کی صفائی کا جائزے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہدایت کی  گئی کہ اسکن ہوسپیٹل، ریگل چوک والے کسی صورت اپنا کچرا نالے میں نہ پھینکیں۔

تازہ ترین