• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش


کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  سے کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل دوسرے دن بھی برس رہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

 دوسرے دن بھی بارش سے قبل  شدید گرمی اور حبس کا راج رہا۔

بارش سے ایک طرف رم جھم سے لطف اندوز ہوتے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی  تو دوسری طرف کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر جانے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر میں8ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، کیماڑی میں7.3ملی میٹر، صدرمیں4ملی میٹر، ناظم آباد میں2.8ملی میٹر ، فیصل بیس پر1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین