• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وولور ہیمپٹن وانڈرز نے یورپین لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

وولور ہیمپٹن وانڈرز نے اولمپیا کوس کو ایک۔صفر سے شکست دے کر 48 سال بعد یورپین لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کا واحد گول جمینز نے پنالٹی پر اسکور کیا۔

انگلش کلب وولور ہیمپٹن اور اولمپیا کوس کے درمیان پری کوراٹر فائنل کا فرسٹ لیگ ایک۔ایک گول سے برابر رہا تھا۔

سیکنڈ لیگ میں وولور ہیمپٹن کو آٹھویں ہی منٹ میں پنالٹی ملی، جس پر جیمینز نے گول کردیا۔

دوسرے ہاف میں اولمپیا کوس نے گول برابر کرنے کی کوشش تو کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔

وولور ہیمپٹن نے میچ ایک۔صفر سے جیتا اور ایگریگیٹ پر دو۔ایک سے کامیابی کے ساتھ 48 سال میں پہلی بار یورپین لیگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کرلی۔

تازہ ترین