• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں ایک پائلٹ سمیت 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 191 مسافر سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے، جبکہ حادثے کے مقام پر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے۔

حکام کے مطابق حادثے میں ایک پائلٹ سمیت 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین