• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کیخلاف کیس بہت کمزور ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف بنایا گیا کیس بہت کمزور ہے۔

ٹی وی پروگرام کے میزبان محمد مالک سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف بنایا گیا کیس انہوں نے ذاتی طور پر دیکھا ہے یہ کیس بہت کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں اگر 15 کروڑ کا مسئلہ ہے تو 15 کروڑ کی سیکیورٹی لے کر ضمانت دے دیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ جیسے ادارے ایک دن میں نہیں بنتے ہیں، اگر کوئی اختلاف ہے بھی تو ان سے بات چیت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈان اور جنگ 70،70 سال سے زائد پرانے ادارے ہیں، ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اگر اختلاف ہے تب بھی آپ اداروں کو تباہ نہیں کرتے، جب تک وزیراطلاعات رہا سینسرشپ نہیں ہونے دی۔

انہوں نے کہا کہ اپنا موقف رکھنا الگ بات ہے لیکن آپ سینسرشپ نہیں کرسکتے، میرے خیال میں اس کیس کی نوعیت بالکل علیحدہ ہے۔

تازہ ترین