• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی سے2700سرکاری افسران ،انکی بیگمات نے فائدہ اٹھایا

اسلام آباد ( کامر س رپورٹر ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تخفیف غربت و سماجی تحفظ کو بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام سے 2700سرکاری افسران یا انکے شریک حیات نے ناجائز طور پر پیسے وصول کئے اور غلط بیانی سے اندراج کر ا کر ناجائز فائدہ اٹھایا، ان سرکاری افسران کی فہرست ایف آئی اے کو بھی فراہم کی گئی ہےجبکہ بی آئی ایس پی میں کام کرنیوالے افسران و ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کے ایس ایم ایس کرنیوالے 3ہزار فون نمبر بلاک کرائے گئے اور440کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ، کمیٹی نے سفارش کی کہ بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کے ایس ایم ایس کرنیوالے تمام لوگوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے ، معاون خصوصی تخفیف غربت نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کےذریعے ان افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی اور انکی فہرست کمیٹی کو فراہم کی جائیگی۔

تازہ ترین