• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی آئی پی کلچر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ، سماعت یکم مئی تک ملتوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف انصار برنی ٹرسٹ و دیگر کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست  کی سماعت یکم مئی کے لیے ملتوی کردی ہے ۔ منگل کوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں نے اپنے وکلاکے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ایمبولینس بھی پھنسی رہتی ہیں اورعوام متاثرہوتے ہیں جبکہ سڑکوں کی بندش آئین کی خلاف ورزی ہے ،14 مارچ 2014 کووز یر اعظم کے دورہ مٹھی  کے دوران راستوں کی بندش کے باعث بچی  دم توڑگئی تھی  جبکہ دسمبر 2015 کوبلاول کے سول اسپتال کے دورے کے دوران سڑک بند ہونے سے بچی بسمہ اسپتال پہنچے سے قبل ہی انتقال کر گئی تھی۔لہذا استدعا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول کے دوران سڑکوں کی بندش کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ 
تازہ ترین