آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث ’کوڈ ریڈ‘ نافذ

بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کردیا گیا ہے۔ رائل میٹیورولوجیکل انسٹیٹیوٹ (آر ایم آئی) کی جانب سے اس کوڈ کا مطلب یہ ہے کہ شہری اپنے بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔

اپنے گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور دھوپ میں جانے سے احتراز کرتے ہوئے خوب پانی پئیں۔

یاد رہے کہ کچھ سالوں سے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یورپین سرزمین پر بھی کچھ ایسے دن آتے ہیں جو گرمی میں اضافے کے باعث بڑی عمر کے افراد کیلئے ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔

اس دوران فضا میں ایسی حدت اور چبھن ہوتی ہے جس کے باعث طویل العمر افراد سانس لینے میں مشکل محسوس کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر ان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس لئے حکومت کی جانب سے شہریوں کو پیشگی خبردار کرنے کیلئے یہ رنگوں پر مشتمل الرٹ سسٹم نافذ کیا جاتا ہے۔

آر ایم آئی کے مطابق کوڈ ریڈ کے دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سے اوپر رہ سکتا ہے۔ یہ ریڈ کوڈ پیر کے دن تک نافذ العمل رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید