آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع

پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پی ایس او نے یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دی ہے اور جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی درآمد شروع بھی شروع ہو جائے گی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کر دی، پی ایس او یورو 5 پٹرول در آمد کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ توقع کرتے ہیں نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دیں گی۔

انہوں نے کہا پٹرولیم ڈویژن یورو 5 پٹرول اور ڈیزل درآمد کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز پہلے ہی جاری کر چکی ہے اور یورو فائیو پٹرول کے لیے ٹیسٹنگ لیب بھی پہلے سے ہی قائم کی جا چکی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید