• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار کو ختم کردیا

حکومت بلوچستا ن نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری مراکز کے اوقات کار کو ختم کردیا۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں دکانوں، اسٹورز، مارکیٹوں سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز میں اوقات کار  کی پابندی کو ختم کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبے میں کورونا وائرس کے باعث عائد اسمارٹ لاک  ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز کو شام دس بجے بند کردیا جاتا تھا، حکومت نےصوبے کےتجارتی مراکز کےلیے جمعہ کو ایک دن کا اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی ختم کردیا ۔

تازہ ترین