• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال، بلوچستان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ڈویژن اور ضلعی اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کو اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان کے تمام پروگرامز ہیڈز ڈویژنل اور ضلعی افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں موثر اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈویژنل ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور پروگرامز ہیڈز سے کہا ہے کہ وہ اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اقدامات کی نگرانی کریں۔

تازہ ترین